بھارت ،پاکستانی ہائی کمیشن نے چندا بی بی کے معاملے پر بھارتی وزارت خارجہ سے رابطہ کرکے معلومات مانگ لیں

پاکستانی ہائی کمیشن کا چندا بی بی کو جلد سے جلد رہا کرنے کا مطالبہ

جمعہ 31 جولائی 2015 16:17

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے چندا بی بی کے معاملے پر بھارتی وزارت خارجہ سے رابطہ کرکے تمام معلومات مانگ لیں‘ پاکستانی ہائی کمیشن نے چندا بی بی کو جلد سے جلد رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو جالندھر سٹیشن سے حراست میں لی جانے والی پاکستانی خاتون کا معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن نے دہلی میں بھارتی وزارت خارجہ سے رابطہ کرکے چندا بی بی سے متعلق تمام معلومات مانگ لیں۔ پاکستانی ہائی کمیشن نے مطالبہ کیا کہ چندا بی بی سے متعلق ہر طرح کی معلومات فراہم کی جائیں اور انہیں جلد سے جلد رہا کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :