دیر بالا میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دفتر کرائے کی عمارت میں تھا، کرائے کے مسئلے پر مالک نے آ کر تالا لگا دیا، توقع ہے معاملہ حل کر کے دفتر جلد کھول دیا جائے گا اور کرائے کا مسئلہ حل کر لیا جائے گا

پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد افضل خان کاقومی اسمبلی میں توجہ دلاوٴ نوٹس کا جواب

جمعہ 31 جولائی 2015 16:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد افضل خان نے ایوان کو بتایا ہے کہ دیر بالا میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کرائے کی عمارت میں تھا، کرائے کے مسئلے پر مالک نے آ کر تالا لگا دیا، توقع ہے معاملہ حل کر کے دفتر جلد کھول دیا جائے گا اور کرائے کا مسئلہ بھی حل کر لیا جائے گا۔جمعہ کوقومی اسمبل میں صاحبزادہ طارق اللہ کے دیر بالا میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کی بندش کے حوالے سے توجہ دلاوٴ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد افضل خان نے بتایا کہ دیر بالا میں دفتر کرائے کی عمارت میں تھا، کرائے کے مسئلے پر مالک نے آ کر تالا لگا دیا، توقع ہے معاملہ حل کر کے دفتر جلد کھول دیا جائے گا اور کرائے کا مسئلہ بھی حل کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

توجہ مبذول نوٹس پر صاحبزادہ طارق اللہ اور شیر اکبر خان کے سوالات کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل خان نے کہا کہ دیر بالا میں 47 ہزار افراد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں، وہاں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو چاہیے تھا کہ انتظامیہ کی مدد لیں تاکہ دفتر بند نہ ہوتا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ دیر بالا میں جلد ہی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دفتر دوبارہ کام شروع کر دے گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں رانا محمد افضل خان نے کہا کہ نئی رجسٹریشن میں یہ احتیاط برتی جا رہی ہے کہ حقداروں کی حق تلفی نہ ہو، ارکان پارلیمنٹ بھی غیر مستحق افراد کی نشاندہی کرنے میں ہماری مدد کریں۔

متعلقہ عنوان :