Live Updates

پی ٹی آئی ہمیں ٹارگٹ کرنے اور ہم انہیں تباہی سے بچانے میں مصروف ہیں‘ عمران کا حاسدانہ ‘ متکبرانہ اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ناقابل اصلاح ہوتا جارہا ہے‘ نواز شریف کی مدبرانہ سیاست نے جمہوری رویوں اور نظام کو توانائی دی ہے‘ مسلم لیگ (ن) پاکستان کو مسائل کے گرداب سے نکالنے میں مصروف ہے

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے عمران خان کے بیان پر ردعمل کااظہار

جمعہ 31 جولائی 2015 16:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ہمیں ٹارگٹ کرنے اور ہم انہیں تباہی سے بچانے میں مصروف ہیں‘ عمران کا حاسدانہ ‘ متکبرانہ اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ناقابل اصلاح ہوتا جارہا ہے‘ نواز شریف کی مدبرانہ سیاست نے جمہوری رویوں اور نظام کو توانائی دی ہے‘ مسلم لیگ (ن) پاکستان کو مسائل کے گرداب سے نکالنے میں مصروف ہے۔

جمعہ کو وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پے درپے ناکامیوں کا غصہ سیاسی حریفوں اور عدلیہ پر نہ نکالے گالم گلوچ اور بہتان طرازی کی بجائے تعمیری تنقید کا راستہ بہتر ہے۔ ضد‘ انا اور سازش کی عمرانی سیاست ناکام ہی رہے گی‘ پی ٹی آئی ہمیں ٹارگٹ کرنے اور ہم انہیں تباہی سے بچانے میں مصروف ہے ‘ عمران کا حاسدانہ‘ متکبرانہ اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ناقابل اصلاح ہوتا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

عمران روندو کھلاڑی ہیں کھیلوں گا نہ کھیلنے دوں گا ان کا ٹریڈ مارک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کو مسائل کے گرداب سے نکالنے میں مصروف ہے۔ نواز شریف کی مدبرانہ سیاست نے جمہوری رویوں اور نظام کو توانائی دی ہے۔ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے کی خاطر ہر قربانی دینے کے لئے سربکف ہوں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات