بھارت کے تمام تر الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں، بھارتی جارحیت اور دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں، پاکستان میں بھارت کی مداخلت کے ٹھوس شواہد موجود ہیں،پاکستان کے اندورنی معاملات میں مداخلت پر بھارت سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ، پاکستان میں ’را‘ کی مداخلت کا معاملہ بھارت اور دیگر ممالک کے سامنے بھی اٹھایا ہے، وزیراعظم بھارتی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی اٹھائیں گے،بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کی مداخلت کا معاملہ سلامتی کے اجلاس کے دوران بھی اٹھاجائے گا

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کاقومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران خطاب

جمعہ 31 جولائی 2015 16:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء ) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت کے تمام تر الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں اور نئی دلی پر واضح کردیا ہے کہ ان کی جارحیت اور دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں، پاکستان میں بھارت کی مداخلت کے ٹھوس شواہد موجود ہیں اور پاکستان کے اندورنی معاملات میں مداخلت پر بھارت سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ، پاکستان میں ’را‘ کی مداخلت کا معاملہ بھارت اور دیگر ممالک کے سامنے بھی اٹھایا ہے، وزیراعظم نواز شریف بھارتی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی اٹھائیں گے،بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کی مداخلت کا معاملہ سلامتی کے اجلاس کے دوران بھی اٹھاجائے گا۔

جمعہ کو مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران یوان کوبتایاکہ پاکستان نے راء کی سرگرمیوں کے مسئلے کوکئی غیرملکی رہنماؤں کے ساتھ اٹھایا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت بھارتی خفیہ ادارے راء کی پاکستان خصوصاًصوبہ بلوچستان اورفاٹا میں مداخلت کے معاملے کو اقوام متحدہ اوربین الاقوامی فورموں پراٹھانے پرغور کررہی ہے۔وقفہ سوالات کے دوران قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے ایوان کوبتایاکہ پاکستان نے راء کی سرگرمیوں کے مسئلے کوکئی غیرملکی رہنماؤں کے ساتھ اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس سال مارچ میں ہونے والی خارجہ سیکرٹریوں کی سطح کی بات چیت کے دوران سیکرٹری خارجہ نے اپنے بھارتی ہم منصب سے یہ معاملہ اٹھایا تھا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم یہ معاملہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھائیں گے۔ایک ضمنی سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت سے پہلے ہی بھارت کے شہر گورداسپور میں دہشتگردی کے حالیہ حملے کی مذمت کرچکی ہے۔حکومت نے اس واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بھارتی الزامات کو مستردکردیاہے۔انہوں نے کہاکہ یہ بھی واضح کیاگیا کہ پاکستان بھارت کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا بھرپور انداز میں جواب دینے کی صلاحیت رکھتاہے۔