اسلام آباد،منشیات سمگلنگ کے ملزم کو 3سال قید اور 10 ہزار جرمانے کی سزا

جمعہ 31 جولائی 2015 16:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) ڈسٹرکٹ اینڈ اسیشن جج تنویر میر نے منشیات سمگلنگ کے ملزم وحیداللہ کو 3سال قید اور 10 ہزار جرمانے کی سزا سنا دی۔ملزم وحیداللہ سے 6 کلو چرس برامد ہوئی تھی۔گزشتہ روز فاضل جج نے مقدمے کی سما عت ختم کرتے ہوئے ملزم کو سزا سنائی۔

(جاری ہے)

فروری 2015 میں چار سدہ کے رہائشی ملزم وحیداللہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود سے چرس فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا تھااور اس سے 6 کلو چرس برآمد ہوئی تھی جس پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لیتے ہوئے مقدمہ درج کیا تھااور ملزم کو عدالت میں پیش کیا تھاجس پر عدالت نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے ملزم کو 3سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔جرمانہ ادا نہ کرنے پر 6 ماہ مزید قید کی سزا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :