جوڈیشل کمیشن رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد الیکشن کمیشن میں اہم تبدیلیاں

جمعہ 31 جولائی 2015 16:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) جوڈیشل کمیشن رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم انتظامی تبدیلیاں شروع کردیں ،2013ء کے عام انتخابات کی انکوائری رپورٹ کے بعد ایڈیشنل سیکرٹری آف الیکشن کمیشن آف پاکستان کو سائیڈ لائن کردیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹرجنرل انختابات سید شیر افگن جو کہ طویل عرصے سے ڈی جی الیکشن کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے انہیں اب الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیف ٹریننگ مقرر کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انکوائری رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انتخابات میں بڑے پیمانے پر ہونے والی غلطیوں کا ذمہ دار الیکشن ممبران کو قرار دیتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا تاہم ممبران نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ نہیں دیا تھا بلکہ الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن میں کچھ اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں جس سے پاکستان تحریک انصاف بالکل غیر مطمئن ہے الیکشن کمیشن نے نئے ایڈیشنل سیکرٹری کیلئے اکاؤنٹ گروپ سے فدا محمد کو دو سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر طلبی کی ریکوزیشن کی ہے علاوہ ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پہلے سے ہی ایک ریٹائرڈ بریگیڈئر انتظامی امور کی نگرانی کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :