اقوام متحدہ میں افغان پناہ گزینوں کی مہمان نوازی پر پاکستان کے کردار کی تعریف

جمعہ 31 جولائی 2015 16:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) اقوام متحدہ نے لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی مہمان نوازی کرنے پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ممبر ممالک کے نمائندوں اور اقوام متحدہ کے اداروں نے افغان پناہ گزینوں کے طویل پوچھ گچھ کو برداشت کرنے پر پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی اوراس کو سراہا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے کہا کہ دنیا کو وسیع پیمانے پر جبری نقل مکانی اور مائیگریشن کا سامنا ہے جن میں یورپ مشرق وسطیٰ افریقہ اور مشرقی ایشیا کے خطے شامل ہیں انہوں نے روہنگیا کے مسلمانوں کی حالت زار کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ عالمی برادری نے اس انسانی بحران کا فوری جواب نہیں دیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے کم وسائل کے باوجود پناہ گزینوں کے لئے زیادہ انسانی اور دریا دلی کا مظاہرہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :