سپریم کورٹ کے حکم پر جیل اصلاحات کیلئے تین پینل تشکیل

جمعہ 31 جولائی 2015 16:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) وفاقی محتسب نے سپریم کورٹ کے حکم پر جیل اصلاحات کیلئے تین پینل تشکیل دے دیئے ہیں جس میں خاص طور پر خواتین اور بچوں کے تحفظات شامل ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق قیدیوں کے حقوق کے تحفظ کی کمیٹی کے چیئرمین سینئر ایڈوائزر لاء وفاقی محتسب اسلام آباد ہونگے اس کے علاوہ کمیٹی کے ممبران ہیں ایس ایم طاہر سینئر ایڈوائزر وفاقی محتسب ، ارشد فاروق فہیم ایڈیشنل سیکرٹری وفاقی محتسب انسپکٹرجنرل آف قید خانہ بلوچستان ڈائریکٹر سعید قریشی فوکل پرسن آف چیف سیکرٹری سندھ ، انفارمیشن آفیسر مختار احمد علی سید عبدالرزاق کمشنر پنجاب ، اے آئی جی قید خانہ بلوچستان پروفیسر خلیل اللہ کمشنر آر آئی آئی سی کے پی کے ہاشم او رطاہرخلیل شامل ہیں ۔

دوسری کمیٹی جس میں خواتین قیدیوں کیلئے فرح تہرین سینئر ایڈوائزر وفاقی محتسب اسلام آباد سیکرٹریٹ چیئرپرسن کے طور پر فرائض انجام دینگی ریاض احمد کو سیکرٹری ، بیگم جان گورننس کمشنر فاٹا ، ضیاب تہرین ڈی آئی جی قید خانہ بلوچستان ، زریاب صراف ڈپٹی ڈائریکٹر وفاقی محتسب اسلام آباد میں رضا بانو ڈپٹی ڈائریکٹر وفاقی محتسب اسلام آباد ، نسرین ایوب چائلڈ کمشنر وفاقی محتسب ۔

(جاری ہے)

تیسری کمیٹی جس میں خاص طور پر بچوں کے حقوق کے فرائض انجام دے گی جس میں اعجاز قریشی سینئر ایڈوائزر وفاقی محتسب اسلام آباد کو چیئرمین مقرر کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :