Live Updates

پاکستان تحریک انصاف اور قومی وطن پارٹی کا خیبر پختونخوا میں اتحادی بننے کا امکان

آفتاب شیر پاؤ اور انیسہ زیب کو صوبائی وزارتیں دی جائینگی

جمعہ 31 جولائی 2015 16:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) قومی وطن پارٹی کا آئندہ ہفتے خیبر پختونخوا حکومت میں شمولیت کا امکان ، دونوں پارٹیاں آئندہ ہفتے ایم او یو پر دستخط کرینگی ۔ سابق وزیر داخلہ آفتاب شیر پاؤ اور انیسہ زیب طاہر خیلی صوبائی وزراء کی حیثیت سے حلف اٹھائینگی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے توقع ظاہر کی ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت میں قومی وطن پارٹی آئندہ ہفتے ان کی اتحادی بن جائے گی ماضی کی تلخ یادوں کو بھلانے کیلئے دونوں پارٹیاں پاکستان تحریک انصاف اور قومی وطن پارٹی کے درمیان آئندہ ہفتے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہونے کا امکان ہے جس کے تحت قومی وطن پارٹی کے دو ارکان انیسہ زیب طاہر خیلی اور سابق وزیر داخلہ آفتاب شیر پاؤ صوبائی وزیر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھائینگے انیسہ زیب طاہر خیلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور قومی وطن پارٹی کے درمیان بات چیت کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے اور دونوں پارٹیوں نے ایم او یو پر ہر شق پر بحث کی ہے امید ہے کہ وہ اگلے ہفتے معاہدے کے تحت خیبر پختونخوا حکومت کی اتحادی جماعت بن جائے گی ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ مستقل اتحادی جماعتیں نہیں ہیں دونوں پارٹیوں کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیوں کا یہ مطلب نہیں کہ وہ ایک دوسرے کے اتحادی نہیں بن سکتے خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئر شاہ فرمان کا کہنا ہے کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان ایم او یو پر متفق ہوگئی ہیں قومی وطن پارٹی کے دو وزراء کو 2013ء میں غلط فہمیوں کے باعث وزارتوں سے برطرف کردیا گیا تھا تاہم اس معاملے کو حل کرنے کیلئے ایم او یو سائن ہوا ہے جس سے ایک دوسرے کے معاملات کو سلجھانے میں مدد ملے گی ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان اور آفتاب شیر پاؤ کے درمیان ملاقات کا کوئی شیڈول نہیں البتہ دونوں رہنماؤں کے درمیان اگلے ہفتے کسی بھی وقت ملاقات ہوسکتی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات