وزیراعظم جے یو آئی (ف) کے سربراہ کی ملاقات، مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعہ 31 جولائی 2015 15:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمن سے تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک کے حوالے سے ان کی پارٹی کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم محمد نواز شریف سے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی جس میں ملک میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں تحریک انصاف کوڈی سیٹ کرنے کے حوالے سے جے یو آئی ف کی تحریک پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیراعظم نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے درخواست کی کہ وہ جمہوری نظام کے استحکام کیلئے جے یو آئی (ف) کی پارلیمانی پارٹی کے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

متعلقہ عنوان :