قومی اسمبلی میں ساتویں قومی مالیاتی ایوارڈ سمیت دو رپورٹس پیش کر دی گئیں

جمعہ 31 جولائی 2015 15:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) قومی اسمبلی میں ساتویں قومی مالیاتی ایوارڈ سمیت دو رپورٹس پیش کر دی گئیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل خان نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے سینٹرل بورڈ کی دوسری اور تیسری سہ ماہی رپورٹ برائے سال 2014-15ء ایوان میں پیش کی۔

(جاری ہے)

پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل خان نے ساتویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے عملدرآمد کے بارے میں دوسری ششماہی نگرانی جنوری تا جون 2014ء سے متعلق رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

متعلقہ عنوان :