پنجاب اسمبلی انتظامیہ نے احتجاجی مظاہروں سے اراکین اسمبلی کو بچانے کیلئے چیئرنگ کراس تا کوپر روڈ کالج کے درمیان داخلہ گیٹ بحال کردیا

جمعہ 31 جولائی 2015 15:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) پنجاب اسمبلی انتظامیہ نے آئے روز کے احتجاجی مظاہروں سے اراکین اسمبلی کو بچانے کیلئے چیئرنگ کراس تا کوپر روڈ کالج کے درمیان داخلہ گیٹ بحال کردیا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ سڑک پر واقع ایم پی اے ہوسٹل کے سامنے پہلے سے موجود داخلہ گیٹ کے سامنے آہنی دیوار کھڑی کرکے بند کردیا گیا تھا۔ مظاہرین کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے مال روڈ کے مرکزی داخلہ گیٹ پر دھرنوں کی صورت میں اراکین اسمبلی کو مذکورہ راستے سے اسمبلی میں داخل کرایا جائیگا۔ مذکورہ گیٹ پر سکیورٹی تعینات کردی گئی ہے۔