ضلعی عدلیہ میں آنے کے لئے پنجاب کے 150 پراسکیوٹرز نے اپنی ملازمتیں چھوڑ دیں

جمعہ 31 جولائی 2015 15:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) دہشتگردوں کیخلاف مقدمات کے عمل کو ایک اور دھچکا لگ گیا ہے پنجاب کے 150پراسکیوٹرز نے ضلعی عدلیہ کا حصہ بننے کے لیے اپنی ملازمتیں چھوڑ دی ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدلیہ میں سول ججز کی 378 پوسٹوں کے لیے ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کیا ان میں سے 150 کا تعلق پنجاب پراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ سے ہے دو ماہ قبل سول ججز بننے کے لیے 102پراسکیوٹرز نے پانی ملازمتیں چھوڑ دی ہیں ملازمتیں چھوڑنے کی لہر کی وجہ سے صوبائی محکمہ پراسکیوشن کے پاس 1200 منظور شدہ آسامیوں کے لیے لگ بھگ پانچ سو پراسکیوٹرز ہی ں سول ججز کے علاوہ درجنوں پراسکیوٹرز نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے لیے بھی اپلائی کیا ہے اے ڈی ایس جی کی آسامیوں کے لیے امتحان کا انعقاد کرے گی اور پنجاب کے لئے دو پراسکیوٹرز نے بھی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے چھٹی لے رکھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :