ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کا سول اسپتال کا دورہ، ، ناقص صفائی وستھرائی کے انتظامات پر اظہار برہمی

جمعہ 31 جولائی 2015 15:14

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کا اچانک سول اسپتال سانگھڑ کا دورہ، مختلف وارڈز وشعبہ جات کا دورہ کیا، ناقص صفائی وستھرائی کے انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار، سول سرجن سانگھڑ کو تمام معاملات بہتر ومریضوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے سخت ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے نئے مقرر ہونے والے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ عمر فاروق بلو نے سول اسپتال سانگھڑ کا اچانک دورہ کیا اور اسپتال کے مختلف وارڈز وشعبہ جات کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نی ناقص صفائی وستھرائی بدبو وناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سول سرجن سانگھڑ ڈاکٹر طاہر کلیار کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ انتظامات کو بہتر کریں اور مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سول سرجن سانگھڑ نے انہیں سول اسپتال سانگھڑ میں ڈاکٹروں کی کمی ودیگر معاملات کے متعلق آگاہی دی۔ واضح رہے کہ سول اسپتال سانگھڑ میں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں وسہولیات کی بے حد کمی ہے اور مریضوں کو ایمرجنسی کی صورت میں نواب شاہ، حیدرآباد ریفر کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے بہت سی جانیں راستے میں ہی ضائع ہو جاتی ہیں۔ سانگھڑ کی عوام نے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سے مطالبہ کیا کہ وہ سول اسپتال سانگھڑ کی حالت زار پر خصوصی توجہ دیں۔