جماعت احرارالہند اور تحریکِ طالبان پاکستان کو بھارتی خفیہ ایجنسی را سپورٹ کر رہی ہے،شجاع خانزادہ

جمعہ 31 جولائی 2015 15:12

جماعت احرارالہند اور تحریکِ طالبان پاکستان کو بھارتی خفیہ ایجنسی را ..

لاہو ر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) پنجاب کے وزیرِ داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ جماعت احرارالہند اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو بھارتی خفیہ ایجنسی را سپورٹ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شجاع خانزادہ کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کسی صوبے کیلئے نہیں، پورے ملک کیلئے ہے، کالعدم لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق کا کیس بھی نیشنل ایکشن پلان کا حصہ تھا۔انکا کہنا تھا کہ جماعت الاحرارالہند اور تحریک طالبان پاکستان آپس میں منسلک ہیں، پنجاب میں تیرہ ہزار آٹھ سومدارس کام کر رہے ہیں، جن میں سے پچانوے فیصد درست کام کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مدارس اور این جی اوز کیلئے کی گئی پچپن کروڑ کی فنڈنگ روک دی گئی ہے