سہ فریقی معاہدے کے تحت پاکستان میں موجود افغان مہاجرین 31 دسمبر 2015ء تک رضا کارانہ وطن واپس چلے جائیں گے،پارلیمانی سیکرٹری شاہین شفیق کا قومی اسمبلی میں جواب

جمعہ 31 جولائی 2015 14:56

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ سہ فریقی معاہدے کے تحت پاکستان میں موجود افغان مہاجرین 31 دسمبر 2015ء تک رضا کارانہ وطن واپس چلے جائیں گے اس حوالے سے پالیسی آئندہ ماہ تک مرتب کر کے کابینہ میں منظوری کے لئے پیش کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ساجدہ بیگم کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری شاہین شفیق نے تبایا کہ رجسٹرڈ افغان شہری سہ فریقی معاہدے کے تحت 31 دسمبر 2015ء تک وطن واپس جائیں گے اس وقت 16 لاکھ افغان مہاجرین رجسٹرڈ اتنے ہی غیر رجسٹرڈ ہیں، رضا کارانہ واپسی کے ضمن میں ایک مشترکہ جامع پالیسی مرتب کی جائے گی، یہ پالیسی آئندہ ماہ بنائی جائے گی اور منظوری کے لئے کابینہ کو پیش کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ نادرا سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو نقل و حمل اور موبی کیش کے 10 ہزار اور 25 ہزار روپے مل رہے ہیں جو رجسٹرڈ نہیں ان کو نہیں مل سکتے۔