جیکب آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 31 جولائی 2015 14:55

جیکب آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 جولائی 2015 ء): جیکب آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے. زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 122 کلو میٹر کی جبکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی. زلزلے کی شدت کے باعث زلزلے کو جیکب آباد کے ملحقہ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا.