حکومت مصنوعات کی لاگت کم کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے، کوشش ہے خام کپاس زیادہ سے زیادہ ویلیو ایڈیشن کے بعد مصنوعات برآمد کی جائیں،وزیر مملکت انجینئر بلیغ الرحمن کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال

جمعہ 31 جولائی 2015 14:55

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) وزیر مملکت انجینئر بلیغ الرحمن نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ حکومت مصنوعات کی لاگت کم کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے، کوشش ہے کہ خام کپاس کی برآمد کی بجائے زیادہ سے زیادہ ویلیو ایڈیشن کے بعد مصنوعات برآمد کی جائیں۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران نفیسہ عنایت اللہ خان خٹک کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت انجینئر بلیغ الرحمن نے بتایا کہ مالی سال 2013-14ء کے لئے متحدہ عرب امارات کے لئے پاکستانی برآمدات 17 لاکھ امریکی ڈالر ہیں جو کہ 6.8 فیصد بنتا ہے، پولٹری مصنوعات کی برآمد پر پابندی ہے۔

ساجدہ بیگم کے سوال کے جواب میں انجینئر بلیغ الرحمن نے بتایا کہ خام کاٹن کی برآمد جتنی کم ہو گی اتنا فائدہ ہو گا، جتنی اندرون ملک استعمال ہو بہتر ہے تاکہ ویلیو ایڈیشن کے بعد یہ مصنوعات برآمد ہوں، یہ حقیقت ہے کہ لاگت زیادہ ہے اس کے لئے حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے، سبسڈیز بڑھائی جا رہی ہیں، وزیراعطم نے منظوری دی ہے، بجلی کی کمی سے بھی مسائل کا سامنا ہے اس کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

منزہ حسن کے سوال کے جواب میں بلیغ الرحمن نے کہا کہ 37 ممالک میں وزارت تجارت کے 55 ٹریڈ آفیسران کام کر رہے ہیں۔ طاہرہ اورنگزیب کے سوال کے جواب میں بلیغ الرحمن نے بتایا کہ بجٹ میں برآمدات بڑھانے کے لئے کئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، 7 ارب ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات 4 ارب ڈالر کا خام تیل، ڈیڑھ ارب ڈالر کی پلاسٹک پراڈکٹس درآمد کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :