سپیکر قومی اسمبلی کی بچوں اور خواتین سے جبری مشقت کے خاتمے کے لئے اقدامات کی تفصیلات ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت

جمعہ 31 جولائی 2015 14:55

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ بچوں اور خواتین سے جبری مشقت کے خاتمے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات لے کر ایوان میں پیش کریں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شیخ صلاح الدین کے سوال کے جواب میں شفقت حیات بلوچ نے بتایا کہ ملک میں خواتین اور بچوں کی جبری مشقت کا شعبہ صوبوں کو تفویض کر دیا گیا ہے۔ سپیکر نے ہدایت کی کہ یہ اہم معاملہ ہے ہے اس پر چاروں صوبوں سے جواب لے کر ایوان کو آگاہ کیا جائے کہ صوبے جبری مشقت کے خاتمے کے لئے کیا اقدامات کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :