بھارت کی دھمکیاں پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑسکتیں، پاک فوج نے دہشت گردی کے خاتمہ میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے،شیخ رشید

جمعہ 31 جولائی 2015 14:54

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت کی دھمکیاں پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑسکتیں، الزامات لگانا بھارت کی عادت بن کر رہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے اہم ترین کردار ادا کیا اوردہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی دھمکیاں پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں جب بھارت ناکام ہوتا ہے تو پروپیگنڈہ شروع کردیتا ہے اور الزامات لگانا بھارت کی عادت بن گئی ہے۔