Live Updates

پی ٹی آئی ملکی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا بند کرے، سوشل میڈیا ٹیم کو عمران خان سنبھالیں، جوڈیشل کمیشن کے بعد انکوائری کمیشن بنانے کا مطالبہ مضحکہ خیزہے، خان صاحب آپ نے جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ بیان بازی کی حد تک تسلیم کیا ہے، آپ ذہنی طور پر وہیں کھڑے ہیں، آپ سے خیر کی توقع نہیں، آپ ہی افتخار چوہدری اور فخر الدین جی ابراہیم کے سب سے بڑے حامی تھے، پھر آپ ہی ان کو برا بھلا کہہ رہے ہیں، عدلیہ جیسے ادارے کے خلاف مہم بند کی جائے

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری کی پریس کانفرنس

جمعہ 31 جولائی 2015 14:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملکی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا بند کرے، سوشل میڈیا ٹیم کو عمران خان سنبھالیں، جوڈیشل کمیشن کے بعد انکوائری کمیشن بنانے کا مطالبہ مضحکہ خیزہے، خان صاحب آپ نے جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ بیان بازی کی حد تک تسلیم کیا ہے، آپ ذہنی طور پر وہیں کھڑے ہیں، آپ سے خیر کی توقع نہیں، آپ ہی افتخار چوہدری اور فخر الدین جی ابراہیم کے سب سے بڑے حامی تھے، پھر آپ ہی ان کو برا بھلا کہہ رہے ہیں، عدلیہ جیسے ادارے کے خلاف مہم بند کی جائے۔

جمعہ کو پارلیمنٹ کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری اور سید عاشق حسین کرمانی نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ خان صاحب جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو رسمی طور پر مان رہے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھ رہے ہیں، آر اوز کے خلاف فی الفور عدلیہ کے خلاف مہم کو بند کیا جائے، پارلیمنٹ کے دو سالوں میں پی ٹی آئی اراکین نے تنخواہیں لینے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا، نواز شریف نے آپ پر دست شفقت رکھا ہوا ہے، ورنہ آپ کو پارلیمنٹ سے باہر بھی نکالا جا سکتا تھا، جب آپ کی مرضی کا رزلٹ نہیں آتا تو آپ مخالف ہو جاتے ہیں، آر اوز کے خلاف کمپین بند کریں ، آپ کو اس پر شرم آنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپنا کردار ٹھیک کریں، ہم اداروں کے وقار کی بحالی چاہتے ہیں، آپ کو پہلے بھی خفت کا سامنا کرنا پڑا ہے، اب آپ پھر انکوائری کمیشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کے فیصلے کے بعد آپ کی پارٹی اختلافات کھل کر سامنے آ چکے ہیں، پارٹی سنبھالیں اور کے پی کے کی عوام کے مسائل حل کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات