Live Updates

اسلام آباد : جہانگیر ترین کی رکنیت ختم ہونی چاہئیے۔ اپنے اصولوں پر قائم ہوں۔ ملاقات اچھے ماحول میں ہوئی، عمران خان سے مزید بات چیت کی ضرورت ہے، جسٹس وجیہہ الدین

قانونی مہارت رکھنے والوں سے مشورہ نہیں لیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما حامد خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 31 جولائی 2015 14:42

اسلام آباد :  جہانگیر ترین کی رکنیت ختم ہونی چاہئیے۔ اپنے اصولوں پر ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 جولائی 2015 ء) : جسٹس وجیہہ الدین نے عمران خان سے ملاقات کے بعد بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ملاقات اچھے ماحول میں ہوئی ملاقات میں پارٹی معاملات پر مثبت بات چیت کی گئی. تاہم ابھی مزید بات چیت کی ضرورت ہے. ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پارٹی میں بعض عہدوں کے لیے براہ راست الیکشن ہونے چاہئیں.

انہوں نے بتایا کہ اگلی ملاقات 2 اگست کو ہو گی. کسی سے تعلقات خراب نہیں تھے. عمران خان سے ملاقات میں بہت سے معاملات پر اتفاق رائے ہو گیا ہے.ملاقات میں پارٹی الیکشن سے متعلق بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر اور طاقتیں چاہتی ہیں کہ پی ٹی آئی کو نقصان پہنچایا جائے اور اندرونی طور پر کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ میں ایسے لوگوں کو بتا دوں کہ پارٹی ایک نظریہ کو لے کر چل رہی ہے.

ہم پارٹی رہنماؤں کے نظریے کے عکاس ہیں اور نظریاتی رہنماؤں کے ساتھ ہیں. ہم پارٹی کو اندرونی طور پر مزید موثر اور منظم کریں گے. انہوں نے مزید کہا کہ ہم پارٹی میں اصلاحات کے متحمل ہیں. جسٹس وجیہہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں جہانگیر ترین سے متعلق رپورٹ پر اب بھی قائم ہوں جہانگیر ترین کی پارٹی رکنیت ختم ہو جانی چاہئیے. کیونکہ ہم نے شواہد کے مطابق فیصلے دئے ہیں.

پی ٹی آءی رہنما حامد خان کا کہنا تھا کہ ہم سے کوئی مشورہ نہیں کیا گیا بلکہ اس کے برعکس قانونی مہارت نہ رکھنے والوں سے مشاورت کی گئی اور ان لوگوں سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا جو قانونی طور پر اتنے تعلیم یافتہ نہیں تھے. انہوں نے کہا کہ پارٹی میں قانونی رہنماؤں کو اہمیت دی جانی چاہئیے اور مشاورت کے لیے انہی سے رابطہ بھی کیا جانا چاہئیے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات