وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے اپٹما قیادت کو ملاقات کیلئے کل اسلام آباد بلا لیا

جمعہ 31 جولائی 2015 14:26

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو ملاقات کیلئے کل ہفتہ کواسلام آبادبلا لیا ۔

(جاری ہے)

اپٹما نے مختلف ٹیکسزکے نفاذ کیخلاف 7اگست کو ہڑتال کی کال دے رکھی ہے ۔ اپٹما کے عہدیداروں کاکہنا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ کو ٹیکسٹائل انڈسٹری کو درپیش مسائل اور ٹیکسز کی بھرمار کے حوالے سے اپنے تحفظات سے تفصیلی آگاہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :