حکومت کشمیریوں کیساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نریند مودی کی طرف سے مسلم کشی پالیسی کا نوٹس لے،سراج الحق

جمعہ 31 جولائی 2015 14:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق سے وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرعبدالرشید ترابی کے ہمراہ اہم ملاقات کی، ترجما ن جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرراجہ ذاکرخان کے مطابق،اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہاکہ کشمیریوں کو موجودہ حکومت سے توقعات ہیں کشمیریوں نے نریند مودی کے انتہاپسندانہ عزائم کو مستر د کرتے ہوئے پاکستانی پرچموں کے ساتھ پاکستان سے بے نتہا محبت اور وابستگی کا اظہار کیا ہے اورکررہے ہیں،حکومت پاکستان ان کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرے اور نریند مودی کی طرف سے مسلم کشی پالیسی کا نوٹس لے اور بھارت کو عالمی سطح ُبے نقاب کریں،اس موقع پر وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہاکہ حکومت پاکستان اقوام متحدہ کی قراداددوں کے اور قومی اور اصولی موقف پر قائم ہے،اور کشمیریو ں کو یقین دھانی کرواتی ہے کہ وہ کشمیریوں کی منزل کے حصول تک ان کی اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی،بدگما نی اور بدزنی نہیں ہونی چاہیے انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی قربیاں تحریک آزادی کشمیر کے لیے بے مثال ہیں، خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ پاکستان کی قومی اور حکومت منزل کے حصول تک کشمیریوں شانہ بشانہ ہیں،جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان میاں نوازشریف کی طرف سے قومی ایشو پر قومی کانفرنسز کاانعقاد خوش آئندہ ہے اور آل پارٹزمیں جو لائحہ طے ہوتا ہے اس پر عمل بھی خوش آئندہے ہمار ا مطالبہ ہے کہ جس طرح پاکستا ن کے اندر قومی مسائل پر قومی کانفرنسز کی جاتی ہیں اسی طرح پاکستان کی سلامتی کے لیے مسئلہ کشمیربھی ایک قومی ایشو ہے اور س پر بھی میاں نوازشریف پاکستان کی قومی جماعتوں کو بلوائیں ان سے مشاورت کریں اسی طرح آزاد کشمیراور مقبوضہ کشمیرکی قومی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کریں اور اس کی روشنی میں قومی پالیسی اور لائحہ عمل طے کریں،اس سے کشمیرکی آزادی کی منزل قریب آئے گی اور باہمی تخیاں بھی کم ہوں گی۔