پاکستان اسٹیل نے واٹراینڈ سیوریج بورڈ کو 1 کروڑ 50 لاکھ روپے ادا ئیگی کردی

جمعہ 31 جولائی 2015 14:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میجر جنرل(ریٹائرڈ) ظہیر احمد خان، ہلال امتیاز(ملٹری) سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈکے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے آپریشنز بلڈنگ ، بن قاسم، کراچی میں ملاقات کی۔اس ملاقات میں پاکستان اسٹیل کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

واٹر بورڈ کے وفد کو بتایا گیا کہ انتظامیہ پاکستان اسٹیل نے ماہ مئی 2015ء کے پانی کے بل کی مد میں 1 کروڑ 50 لاکھ روپے ادا کردیئے ہیں ۔

انتظامیہ پاکستان اسٹیل نے وفد کے ارکان کو یہ یقین دہانی کرائی کہ بقیہ بل کی رقم جلد از جلد ادا کردی جائے گی، کیونکہ پاکستان اسٹیل کو اسوقت مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ جس پر واٹر بورڈ کے وفد نے پاکستان اسٹیل کی مالی صورتحال کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ پاکستان اسٹیل کی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :