انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کچی بستی آپریشن میں پولیس اور دیگر اہلکاروں پر پتھراوکرنے اور مزاہمت کے الزام میں گرفتار 66ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

جمعہ 31 جولائی 2015 14:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سہیل اکرام نے آئی الیون ون کچی بستی کو خالی کراتے وقت پولیس اور دیگر اہلکاروں پر پتھراوکرنے اور مزاہمت کے الزام میں گرفتار 66ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو تھانہ سبزی منڈی پولیس نے گرفتار 66ملزمان کو پیش کر کے موقف اختیار کیا کہ ملزمان سے مذید تفتیش درکار ہے لہذا ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے جس پر عدالت نے ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے تین اگست کو دربارہ پیش کرنے کا حکم دیا ۔

واضح رہے کہ تھانہ سبزی منڈی پولیس نے مذہمت اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے کے الزام دو سو سے زائد ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے 66ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :