اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ایف پی پی سی سی آئی کے صدر کی سربراہی میں کی ملاقات۔

اسحاق ڈار نے تاجر برادری کو جائز مطالبات ماننے کی یقین دہانی کروا دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 31 جولائی 2015 13:54

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 جولائی 2015 ء) : وزیر خزانہ اسحق ڈار سے صدر پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں ادریس نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں ود ہولڈنگ ٹیکس کے مسئلے سمیت تاجر برداری کودرپیش مسائل کے حل پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں تاجر وں کے جلد سے جلد انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تاجر وفد کو یقین دہانی کرواتے ہوئےکہا کہ حکومت تاجروں کو تمام تر خدشات دورکرے گی اور تاجروں کے تمام جائز مطالبات بھی پورے کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اعشاریہ 6فیصد ٹیکس نان فائلز پر ہے،اگرنان فائلز سے ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کیا گیا ہے تو اسے واپس کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :