اسلام آباد : ترک صدر آئندہ کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 31 جولائی 2015 13:39

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 جولائی 2015 ء) : ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترک صدر آئندہ کل پاکستان کا دورہ کریں گے.

(جاری ہے)

ترک صدر دورہ پاکستان کے دوران وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے. ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا.