نئی دہلی: ایمنسٹی انٹر نیشنل نے یعقوب میمن کی پھانسی کی مذمت کر دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 31 جولائی 2015 13:31

نئی دہلی:  ایمنسٹی انٹر نیشنل نے یعقوب میمن کی پھانسی کی مذمت کر دی۔

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 جولائی 2015 ء): ایمنسٹی انٹر نیشنل نے یعقوب میمن کی پھانسی کو قابل مذمت اور مایوس کن قرار دے دیا. تفصیلات کے مطابق یعقوب میمن پر 1993 ء میں ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا . ایمنسٹی انٹرنیشنل چیپٹر کا کہنا ہے کہ یعقوب میمن 20 سال سے زائد سزا کاٹ چکے تھے. بھارتی تاریخ میں پہلی مرتبہ رات کے اوقات میں عدالت لگائی گئی جس میں یعقوب میمن کی تمام اپیلوں کو مسترد کرتے ہوئے پھانسی کی سزا پر عملدر آمد کا حکم جاری کیا.

ایمنسٹی کے مطابق افضل گورو کے بعد یعقوب میمن کی پھانسی میں بھی انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا.واضح رہے کہ یعقوب میمن کو ناگپور جیل میں پھانسی دے دی گئی۔

(جاری ہے)

یعقوب میمن ممبئی بم دھماکوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ ٹائیگر میمن کا بھائی ہے۔ یعقوب میمن کے وکیل آنند گروور کا کہنا تھا 22 سال جیل کاٹنے کے بعد پھانسی چڑھا دینا زیادتی ہے۔