قومی اسمبلی میں رائے شماری کرانے کی غلطی نہیں کریں گے ‘جے یو آئی اور ایم کیو ایم کو رائے شماری میں شکست ہو گی ‘خورشید شاہ

جمعہ 31 جولائی 2015 13:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں رائے شماری کرانے کی غلطی نہیں کریں گے ‘جے یو آئی اور ایم کیو ایم کو رائے شماری میں شکست ہو گی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی سے چھٹی کرانے کے لئے جے یو آئی اور ایم کیو ایم کو رائے شماری میں شکست ہو گی دونوں جماعتوں کو کوئی اور پارٹی ووٹ نہیں دے گی ان دونوں کے پاس 37 ووٹ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسمبلی میں رائے شماری کرانے کی غلطی نہیں کریں گے۔ واضح رہے دونوں جماعتوں نے تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کیخلاف حکومت کو تحاریک واپس نہ لینے کا جواب دینے کا فیصلہ کیا دونوں جماعتوں کے مطابق آئین سے ماورا کسی معاہدے کو تسلیم نہیں کریں گے۔