پشاور ‘سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے پانچ مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا

جمعہ 31 جولائی 2015 13:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے پانچ مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد سیکیورٹی چیک پوسٹوں اور سرکاری تنصیبات پر حملوں سمیت کئی مقدموں میں مطلوب تھے۔گرفتار ہونے والوں میں خیبر ایجنسی کیایک اہم ٹی ٹی پی کمانڈر ابابیل بھی شامل ہیں، جو علاقے میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے مقدمات میں مطلوب ہیں حالیہ گرفتاریاں علاقے میں جاری سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کا نتیجہ ہیں۔