ایم کیو ایم امریکہ سے الطاف حسین کل انتہائی اہم خطاب کریں گے

جمعہ 31 جولائی 2015 13:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ہفتہ کو ایم کیو ایم امریکہ کے 3روزہ سالانہ کنونشن سے انتہائی اہم خطاب کریں گے۔ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اپنے خطاب میں پاکستان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں انتہائی اہم اور سنسنی خیز انکشافات کریں گے۔

(جاری ہے)

الطاف حسین کا یہ خطاب ڈیلاس کے مقامی وقت کے مطابق ہفتہ کو شام 4بجے اور لندن کے مقامی وقت کے مطابق ہفتہ کو رات 10بجے ہوگا ‘پاکستان میں اس وقت رات کے 2بجے ہوں گے کنونشن میں امریکہ کی تمام ریاستوں کے یونٹوں کے ذمہ داران وکارکنان، وہاں آباد پاکستانی عمائدین، صحافی، قلمکار، دانشور اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ الطاف حسین کا اہم خطاب ایم کیو ایم ویب ٹی وی پر پوری دنیا میں براہ راست دیکھا جاسکے گا۔