2050 تک پاکستان ان ممالک میں شامل ہوگا جن کی آبادی 30 کروڑ سے زائد ہوگی ‘ اقوام متحدہ

جمعہ 31 جولائی 2015 13:18

2050 تک پاکستان ان ممالک میں شامل ہوگا جن کی آبادی 30 کروڑ سے زائد ہوگی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 2050 تک پاکستان ان ممالک میں شامل ہوگا جن کی آبادی 30 کروڑ سے زائد ہوگی۔اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق اس وقت ملک کی آبادی 19 کروڑ کے قریب ہے ‘ 2030 تک آبادی 24.4 کروڑ ہونے کا خدشہ ہے اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 2100 میں پاکستان کی آبادی 36.4 کروڑ پوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں چین، بھارت، انڈونیشیا، نائجیریا اور امریکا کو ان ممالک میں شامل کیا گیا جن کی آبادی 2050 تک 30 کروڑ ہوسکتی ہے آبادی کے دس بڑے ممالک کی فہرست میں سے پانچ ایشیائی ممالک ہیں اور پاکستان ان میں شامل ہے۔

دیگر ممالک میں بنگلہ دیش، چین، بھارت اور انڈونیشیا شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 2015 سے 2050 کے درمیان دنیا کی نصف آبادی کی گروتھ نو ممالک میں ہوسکتی ہے جن میں ہندوستان، نائجیریا، پاکستان، کانگو، ایتھوپیا، تنزانیہ، امریکا، انڈونیشیا اور یوگانڈا شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ آئندہ سات سالوں میں ہندوستان کی آبادی چین سے زیادہ ہونے کا امکان ہے اس وقت چین کی آباد 1.38 ارب ہے جبکہ انڈیا کی آبادی 1.31 ارب ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آبادی کے عالمی گروتھ ریٹ میں کمی ہوئی ہے جو دس سال قبل 1.24 فیصد تھی جبکہ اب 1.18 فیصد ہے۔

متعلقہ عنوان :