Live Updates

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کی جے یو آئی (ف) کے سربراہ سے ملاقات،پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک پر مولانا فضل الرحمان نے اپنے موقف سے آگاہ کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 31 جولائی 2015 13:06

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 جولائی 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی. ملاقات میں وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمان سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تحریک واپس لینے کا مطالبہ کیا. وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی مفا د کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں. اور ملک اب کسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا.

(جاری ہے)

لہٰذا سیاسی مفاہمت کو برقرار رکھنے کے لیے تحریک کو واپس لیا جائے. تاہم مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک واپس لینے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے وزیر اعظم کو اپنے واضح موقف سے آگاہ کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی اراکین کی ایوان کی رکنیت استعفے دینے کے بعد ختم ہو چکی ہے. ان کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت رکنیت ختم ہو چکی ہے. انہوں نے کہا کہ معاملے کو آئین کے اندر رہ کر حل کیا جانا چاہئیے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات