لاہور ،حساس اداروں کی کارروائی ،یوحنا آباد چرچ دھماکوں میں ملوث 5دہشت گرد گرفتار

جمعہ 31 جولائی 2015 13:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور میں یوحنا آباد چرچ دھماکوں میں ملوث 5دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارود برآمد، تمام دہشت گردوں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو حساس اداروں نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے یوحنا آباد چرچ دھماکوں میں ملوث 5دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاہے۔ گرفتار دہشت گردوں نے خود کش حملہ آوروں کی معاونت کی تھی۔ دہشت گردوں کے قبضہ سے اسلحہ اور بارود ، ڈیٹو نیٹر برآمدکرلئے گئے۔ حساس ادارے نے تمام دہشت گردوں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔واضح رہے کہ یوحنا آباد بم دھماکے میں 15 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :