بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآیا، جالندھر میں پاکستانی خاتون گرفتار

جمعہ 31 جولائی 2015 13:02

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) بھارتی سرکاراوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے اور مردوں کا سامنا کرنے کی بجائے مبینہ طورپرملک میں موجود ایک پاکستانی خاتون کو حراست میں لے لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شہر جالندھر میں ریلوے حکام نے پاکستانی خاتون کو حراست میں لے لیا ہے ،سمجھوتہ ایکسپریس میں کارروائی کے دوران متعلقہ حکام نے پاسپورٹ مانگا لیکن خاتون متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہی جس پر 27سالہ خاتون کو حراست میں لے لیاگیا۔

خاتون کی شناخت چاند خان کے نام سے ظاہر کی گئی جو کراچی کی رہائشی ہے اور مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔ خاتون چندابی بی جس کا بھارتی اخبار نے نام چاند خان بتایا، اپنے ماموں کیساتھ درگاہ پر حاضری دینے گئی تھی اور بچھڑگئی ، خود معلومات نہیں ہیں ، پندرہ روز کے ویزے پر انیس جولائی کو بھارت گئی تھی۔

(جاری ہے)

دوسری طرف دفتر خارجہ کے ذرائع کاکہناہے کہ خاتون کی گرفتاری کی سرکاری طورپر اطلاع نہیں دی گئی جس پر نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی دفتر خارجہ سے رابطہ کیاہے۔

ون انڈیانامی ویب سائٹ نے ایک افسر کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ خاتون متضاد بیانات دے رہی ہے جس پر مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے تاہم جالندھر پولیس خاتون کی اصل شناخت کا تاحال تعین نہیں کرسکی ، وہ کراچی کی محسوس ہوتی ہے تاہم خاتون کاکہناتھاکہ وہ لاہور سے ٹرین میں سوار ہوئی۔ابتدائی پوچھ گچھ میں خاتون نے بتایاکہ وہ دہلی جارہی تھی ، درگاہ پر حاضری دیناچاہتی ہے تاہم وہ اس درگاہ سے متعلق واضح نہیں کرسکی جہاں وہ حاضری دیناچاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :