بھارت بلوچستان کے راستے پاکستان میں دہشت گرد کاروائیاں کررہاہے،افغان بارڈرسے مزاحمتی تحریکوں کو سپورٹ کیاجارہاہے،دہشت گرد تنظیموں کو اسلحہ، کمیونیکیشن اور پیسے دینے کے لئے انہی سرحدی علاقوں کو استعمال کیاجارہاہے،انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان میجر جنرل شیر افگن کی قبائلی عمائدین سے گفتگو

جمعہ 31 جولائی 2015 13:01

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء ) انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان میجر جنرل شیر افگن نے کہا ہے کہ بھارت بلوچستان کے راستے پاکستان میں دہشت گرد کاروائیاں کررہاہے،افغان بارڈرسے مزاحمتی تحریکوں کو سپورٹ کیاجارہاہے۔وہ نوشکی میں دورے کے موقع پر قبائلی عمائدین سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کو اسلحہ، کمیونیکیشن اور پیسے دینے کے لئے انہی سرحدی علاقوں کو استعمال کیاجارہاہے،انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے پاس سرنڈر یامرنے کیسوا کوئی تیسرا آپشن نہیں۔

ریاست کیخلاف لڑنیوالے عبرتناک انجام کیلئے تیاررہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے وابستہ ہے، اللہ نے اس خطہ کو مالامال کیاہے،مگر چند عناصر نہیں چاہتے کہ بلوچستان ترقی کرے۔

(جاری ہے)

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پرامن بلوچستان کی پالیسی کے تحت ان لوگوں کو راستہ دینا ہے جو قومی دھارے میں شامل ہوناچاہتے ہیں۔ اس پالیسی کے تحت ہتھیارڈالنے والوں کو قومی دھارے میں لایاجائیگااور ہتھیار ڈالنیوالوں کی بھرپورمعاونت کی جائیگی۔

انہوں نے کہاکہ قوم ترقی چاہتی ہے، چند دہشت گرد پوری قوم کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔اس سے قبل آئی جی ایف سی نے پاک ایران سرحدی شہر تفتان کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران آئی جی ایف سی نے ایف سی جوانوں سیملاقات کی انہوں نے قیام امن میں ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کیخاتمے کے لئیایف سی کیجوانوں نے بیپناہ قربانیاں دی ہیں۔ اس موقع پر آئی جی ایف سی نے تفتان میں ایف سی کی کاوشوں سے ایک غیرآباد ہوٹل کا تزئین و آرائش کے بعد افتتاح کیا اور ہوٹل کو ایران جانے والے زائرین کے لئے کھول دیاگیا۔افتتاحی تقریب کے موقع پر آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن نے کہا کہ ہوٹل کی فعالیت سے زائرین کو سفری سہولیات مہیا ہوں گی۔