اسلام آباد ، کچی بستی میں آپریشن میں گرفتار 66افراد تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جمعہ 31 جولائی 2015 13:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون ون کی کچی بستی میں آپریشن کے دوران گرفتار 66افراد کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پولیس کی طرف سے کچی بستی آپریشن کے دوران مزاحمت پر گرفتار 66افراد کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا پولیس کی طرف سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان گرفتار افراد نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور آپریشن کے دوران مزاحمت کے دوران اسلحہ بھی استعمال کیا۔

مزاحمت پر دو ہزار افراد کے خلاف مقدمہ درج ہے جن میں سے 66کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کی طرف سے ملزمان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا گیا تاکہ ان سے دوسرے ساتھیوں کے متعلق معلومات حاصل کی جاسکیں تاہم عدالت نے ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ لیتے ہوئے سماعت 4اگست تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :