بھارت کا حقائق کے منافی اور بے بنیاد الزام لگانا سمجھ سے بالاتر ہے‘ مودی سرکار کو دل بڑا کرنا چاہئے‘ اتنا بڑا ملک ہے یہ الزامات بھارت کیلئے نقصان دہ ہوسکتے ہیں‘ مودی اپنی غلطیوں کو چھپانے کیلئے الزامات لگا رہے ہیں‘ مودی کئی مرتبہ وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی خواہش کرچکے ہیں

مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سینیٹر مشاہد حسین سید کی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 31 جولائی 2015 12:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے حقائق کے منافی اور بے بنیاد الزام لگانا سمجھ سے بالاتر ہے‘ مودی سرکار کو دل بڑا کرنا چاہئے‘ اتنا بڑا ملک ہے یہ الزامات بھارت کیلئے نقصان دہ ہوسکتے ہیں‘ مودی اپنی غلطیوں کو چھپانے کیلئے الزامات لگا رہے ہیں‘ مودی کئی مرتبہ وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی خواہش کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف تنقید کرکے اپنی غلطیاں چھپا رہا ہے ایسے الزامات لگا کر بھارت اپنے آپ کو نقصان پہنچا رہا ہے کئی مرتبہ مودی نے وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے روس اور چین کے ساتھ تعلقات سے خائف ہے بھارت حقائق کے منافی اور بے بنیاد الزام لگا رہا ہے بھارت بڑا ملک ہے مودی کو دل بڑا کرنا چاہئے۔