بھارت کا پاکستان پر الزامات لگا ناشروع سے عادت ہے‘ مسافر ٹرین کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے آگ لگائی‘ دھمکیاں پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں‘ جب انڈیا ناکام ہوتا ہے تو وہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن اسمبلی شیخ رشید احمد کی میڈیاسے گفتگو

جمعہ 31 جولائی 2015 12:56

بھارت کا پاکستان پر الزامات لگا ناشروع سے عادت ہے‘ مسافر ٹرین کو دھماکہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارت کی شروع سے یہ عادت رہی ہے کہ وہ پاکستان پر الزامات لگاتا ہے‘ ہماری مسافر ٹرین کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے آگ لگائی‘ دھمکیاں پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں‘ جب انڈیا ناکام ہوتا ہے تو وہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور ممبر اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملا اختر آئے یا کوئی اور مذاکراتی عمل جاری رہے گا اور مثبت نتیجہ آئے گا فوج نے بہترین کردار ادا کیا ہے بھارت کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ وہ پاکستان کو مورد الزام ٹھہراتا ہے یہ دھمکیاں پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں جب انڈیا ناکام ہوتا ہے تو وہ اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہے افغان امن مذاکرات کا عمل جاری رہے گا اور مثبت نتیجہ نکلے گا فوج نے امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔