ملا عمر کی خبر کو اب ختم کردینا چاہئے، افغان امن عمل مذاکرات میں پاکستان اہم کردار ادا کررہا ہے

وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک و زراعت سکندر حیات بوسن کی گفتگو

جمعہ 31 جولائی 2015 12:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک و زراعت سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ ملا عمر کی خبر کو اب ختم کردینا چاہئے افغان امن عمل مذاکرات میں پاکستان اہم کردار ادا کررہا ہے ‘ ملا عمر کی ہلاکت سے مذکارات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا‘ امن مذاکرات دوبارہ شروع ہونگے‘ میڈیا کو اس پر اب زیادہ زور نہیں دینا چاہئے کہ ملا عمر کی ہلاکت کی وجہ سے مذاکرات نہیں ہونگے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز وفاقی وزیر برائے تحفظ و زراعت سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ ملا عمر کی ہلاکت سے افغان امن عمل مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ پاکستان نے ان مذاکرات میں سہولت کا کار کردار ادا کیا ہے مذاکرات کا عمل جلد دوبارہ شروع ہوگا میڈیا کو مذاکرات کے ملتوی اور ملا عمر کی ہلاکت کی خبر کو نتھی نہیں کرنا چاہئے۔