محکمہ زراعت (توسیع) بورے والہ کے زیر اہتمام ڈینگی وائرس کنٹرول ریلی

جمعہ 31 جولائی 2015 12:27

بورے والہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) محکمہ زراعت (توسیع) بورے والہ کے زیر اہتمام ڈینگی وائرس کنٹرول ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع) بورے والہ چوہدری کلیم نثار نے کی۔

(جاری ہے)

ریلی کا مقصد لوگوں کو ڈینگی کے بارے میں آگاہی دینا اور گھروں کو صاف ستھرا رکھنا اور گندگی کے ڈھیروں کو ختم کرنے کے بارے میں زور دیا گیا ۔ریلی میں محکمہ زراعت (توسیع) کے آفیسرز چوہدری آصف عزیز ،چوہدری نواز احمد،طاہر شہزاد رفیق،ثاقب فاروق اور رانا طارق حسین کے علاوہ دیگر افراد نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :