بالی وڈ نے راک میوزک کو ختم کر دیاہے‘گلوکار رام پلاش

جمعہ 31 جولائی 2015 12:10

بالی وڈ نے راک میوزک کو ختم کر دیاہے‘گلوکار رام پلاش

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) انڈین اوشن بینڈ کے گلوکار رام پلاش کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ نے ان کی بالکل مدد نہیں کی اور صرف عوام کے پیار نے ہی انہیں اور ان کی موسیقی کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا ’دیکھا جائے تو انڈیا راک یا پاپ میوزک کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ صرف ہمارا بینڈ یوفوریا یا پھر ’انڈین اوشن‘ دو ایسے بینڈ ہیں جنہوں نے اس موسیقی کو زندہ رکھا ہوا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں گلوکار رام پلاش نے کہا کہ90 کی دہائی میں بھارت میں کئی پاپ اور راک بینڈ آئے، ان میں کچھ نام گم ہوگئے اور کچھ نے بالی وڈ میں مقبولیت حاصل کی۔پلاش سین کا کہنا ہے کہ’ بالی وڈ کو یہ سمجھ میں آنے لگا کہ یہ راک بینڈ والے تو بہت پیسہ کما رہے ہیں اور کافی مقبولیت بھی حاصل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس لیے انہوں نے ایسے حالات پیدا کر دیے کہ ساری موسیقی ایک جیسی ہوگئی اور سب کو بالی وڈ کے نغموں کے طور پر پہچانا جانے لگا۔

’ فرض کیجیئے کہ ایک کمپنی کو ایک غیر فلمی موسیقار کی تشہیر کرنی ہے جس کے لیے انہیں بہت بڑی رقم خرچ کرنی پڑتی ہے۔ تو کیا ہوتا ہے کہ ایک فلم پرڈیوسر آتا ہے اور کہتا ہے کہ اس گانے کو فلم کا حصہ بنا دیتے ہیں اور نغمہ فلم میں شامل کر دیتا ہے اور اسے میوزک کمپنی یا بینڈ کی تشہیر پر ایک روپیہ بھی خرچ کرنا نہیں پڑتا۔انڈین اوشن بینڈ کے گلوکار رام پلاش اس بات سے اتفاق نہیں کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے’ یہ کہنا غلط ہوگا کہ بالی وڈ نے راک یا پاپ میوزک کو ختم کردیا ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ ایک وقت کے بعد اچھے بینڈز آنے ہی بند ہوگئے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا ’انٹرٹینمنٹ چینلز یہ سجھ گئے ہیں ان کا کام بالی وڈ میوزک کے بغیر نہیں چلے گا اور دھیرے دھیرے پاپ میوزک سے توجہ ہٹ گئی۔موسیقی کے ناقد روہت مہروترا کا کہنا ہے ’بالی وڈ کی پہنچ بہت دور تک ہے اور سبھی موسیقار چاہتے ہیں ان کا کام دور دور تک لوگوں تک پہنچے، اور بالی وڈ سبھی پاپ میوزک بینڈ کو جگہ دیتا ہے اور ان کی مقبولیت میں اضافہ کرتا ہے۔

روہت مہروترا کا مزید کہنا ہے کہ ایک طرف جہاں بہت سارے پاپ میوزک بینڈز سے تعلق رکھنے والے بالی وڈ کا رخ کر رہے ہیں وہیں بہت سے بالی وڈ اداکار پاپ میوزک کی دنیا کا رخ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :