شاہ رخ اور سلمان خان ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

جمعہ 31 جولائی 2015 12:10

شاہ رخ اور سلمان خان ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور دبنگ سپر اسٹار سلمان خان یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔بالی ووڈ کے حکمران خانز کو ایک ساتھ فلموں میں دیکھنا فلم بینوں اور ہدایتکاروں کے لیے ہمیشہ خواب ہی رہا ہے جب کہ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور سلمان خان نے ماضی میں فلم ”کرن ارجن“ اور ”ہم تمہارے ہیں صنم“ میں ایک ساتھ کام بھی کیا ہے جس کے بعد دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے سے اختلافات کے باعث دوبارہ ایک ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

شاہ رخ خان اور سلمان خان نے آپس میں ماضی کے اختلافات ختم کرتے ہوئے دوستی کا سفر شروع کیا جب کہ دونوں اداکار ایک دوسرے کی دوستی کا دم بھرتے بھی نظر آتے ہیں تاہم اب دونوں اداکار فلم میں بھی ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار شاہ رخ خان اور سلمان خان یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جب کہ دونوں اداکاروں نے فلم کے اسکرپٹ کو پسند بھی کیا ہے تاہم فلم کی کاسٹ کا باقاعدہ اعلان کچھ روز بعد کیا جائے گا۔واضح رہیکہ بالی ووڈ کے کنگ خان اور دبنگ خان نے 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم”ہم تمھارے ہیں صنم“ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

متعلقہ عنوان :