Live Updates

اسلام آباد : چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان کا خط چیف الیکشن کمشنر کو موصول

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 31 جولائی 2015 12:00

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 جولائی 2015ء) : چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے گذشتہ روز ارسال کیا گیا خط چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کو موصول ہو گیا ہے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے خط میں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر عملدر آمد کا مطالبہ کیا تھا. عمران خان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے مطابق نا اہل ریٹرننگ افسران اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے. تاہم خط سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کا کوئی موقف تاحال سامنے نہیں آیا.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات