سعودی شخص 5 سال تک بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 31 جولائی 2015 00:19

سعودی شخص 5 سال تک بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30جولائی۔2015ء)ایک سعودی شخص اپنی ہی نوجوان بیٹی کو 5 سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔اب بیٹی کی عمر 20 سال ہے ، بیٹی نے خود کشی کی کوشش کی تو ڈاکٹروں نے اسے بچا لیا۔ سعودی عربی اخبار الوطن کے مطابق لڑکی نے جدہ کی عدالت میں بتا یا کہ اس کی ماں جب بھی گھر باہر جاتی، اس کا باپ اس کے ساتھ زیادتی کرتا۔

لڑکی کے باپ نے اسے دھمکی دے رکھی تھی کہ اگر اس نے زبان کھولی تو وہ اسے اور اس کی ماں کو قتل کر دے گا۔

(جاری ہے)

ایک دفعہ لڑکی نے اپنے باپ کو زیادتی سے روکا تو اس کے باپ نے اس پر اتنا تشدد کیا کہ زخموں کے علاج کے لیے اسے ہسپتال جانا پڑا۔ ہسپتال سے واپسی پر اس کے باپ نے پھر زیادتی کر ڈالی۔ آخر کار لڑکی نے اپنی جان لینے ٹھانی۔ اس نے بہت سی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی مگر ڈاکٹروں نے اسے بچا لیا۔لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا باپ پانچ سال سے زیادتی کر رہا ہے۔ اخبار کے مطابق جدہ کی عدالت مجرم کو 13 سال کی قید اور 2000 کوڑوں کی سزا سنائی ے۔استغاثہ نے مجرم کے لیے موت کی سزاکی درخواست کی تھی۔