داعش بھارت پر حملے کی منصوبہ بندی کررہی ہے، امریکی میڈیا کا دعویٰ،بھارت پر حملے سے داعش کی اہمیت اور اثر میں اضافہ ہوگا اور اس سے جنوبی ایشیا کے شدت پسندوں کو جذبہ مل سکتا ہے کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوسکیں، سی آئی اے

جمعہ 31 جولائی 2015 00:19

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جولائی۔2015ء) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کارروائیوں کے بعد داعش امریکا کے خلاف ایک بڑی جنگ چھیڑنے سے قبل بھارت پر حملہ کرسکتی ہے۔امریکی اخبار یو ایس اے ٹوڈے اور امریکن میڈیا انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک رپورٹ میں کہا گیا داعش امریکا کے خلاف ایک خوفناک جنگ چھیڑنے سے قبل بھارت پر حملے کی تیاری کررہا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر اس جنگ میں امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ حملے کی کوشش کرے گا تو دوسری جانب مسلمان بھی اس جنگ کے لیے یکجا ہوجائیں گے۔اس رپورٹ پر سی آئی اے کے ایک عہدیدار بروس رائیڈل نے کہا کہ بھارت پر حملے سے داعش کی اہمیت اور اثر میں اضافہ ہوگا اور اس سے جنوبی ایشیا کے شدت پسندوں کو جذبہ مل سکتا ہے اور وہ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوسکیں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکا افغانستان میں ممکنہ طور پر داعش کی موجودگی سے آگاہ ہے اور وہ اس معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، اس کے علاوہ یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ داعش اور اس کے خطرات سے خود پاکستانی حکام بھی آگاہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :