Live Updates

آئین تحریک انصاف کو اسمبلی میں بیٹھنے کا موقع نہیں دیتا، استعفے دینے والوں کے بیٹھنے سے اسمبلی جعلی نظر آ رہی ہے، ہمارا موقف اصولی ہے،جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فونک گفتگو

جمعرات 30 جولائی 2015 23:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جولائی۔2015ء) جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہے کہ ہمارا موقف اصولی ہے، آئین تحریک انصاف کو اسمبلی میں بیٹھنے کا موقع نہیں دیتا، استعفے دینے والوں کے بیٹھنے سے اسمبلی جعلی نظر آ رہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے تحریک انصاف کو اسمبلی سے ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں نے اتفاق کیا کہ وہ ایسی تحاریک واپس نہیں لیں گے۔

اس موقع پر فضل الرحمن نے کہا کہ ہمارا موقف اصولی ہے اور ہماری کمٹمنٹ آئین ہے آئین تحریک انصاف کو اسمبلی میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دیتا، دھرنے سے پہلے اسمبلی جعلی نہیں تھی اب استعفے دینے والوں کے بیٹھنے سے اسمبلی جعلی نظر آ رہی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات