پنجاب حکومت غریب خواتین کی فلاح و بہبود اور انہیں باعزت روزگار کی فراہمی کیلئے رواں برس 54 ہزار مویشی تقسیم کرے گی

جمعرات 30 جولائی 2015 22:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) پنجاب حکومت غریب خواتین کی فلاح و بہبود اور انہیں باعزت روزگار کی فراہمی کے لیے رواں برس 54 ہزار مویشی تقسیم کرے گی ۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کے مطابق ملک میں گوشت کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ ضرورت مند غریب خواتین کی بہبود کے لیے رواں برس خواتین میں 54000بھیڑ ،بکریاں اور ویہڑیاں تقسیم کی جائیں گی ۔ان مویشیوں کی افزائش نسل کر کے غریب خواتین باعزت روزگار کما سکیں گی ۔

متعلقہ عنوان :