افغان بستی میں آپریشن کے بعد الاٹیز کو پلاٹ ملنے کے امکانات روشن ہوگئے

جمعرات 30 جولائی 2015 22:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون کے پلاٹ مالکان کو 30 سال بعد قبضہ دیا جا رہا ہے۔ اس جگہ پر گزشتہ 30 سال سے افغان آبادی کا قبضہ تھا۔جمعرات کو تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون کی غیر قانونی افغان آبادی ہٹا دی گئی۔

(جاری ہے)

یہ آبادی گزشتہ 30 برسوں سے یہاں افغان مہاجرین نے آباد کر کے لوگوں کے پلاٹس پر ناجائز قبضہ کیا ہوا تھا۔ اب سی ڈی اے اور پولیس اہلکاروں نے مل کر افغان آبادی کو ہٹاکر پلاٹ کے اصل مالکان کو بلا کر یہ جگہ ان کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں فوری چار دیواری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔کل 150 کے قریب پلاٹس ہیں جو مالکان کو دیئے جائیں گے۔ آپریشن کے بعد الاٹیز کو پلاٹ ملنے کے امکانات روشن ہوگئے